
نابلس : مقبوضہ مغربی کنارے کے صوبے نابلس کے قصبے بیتہ اور بیت دجان گاؤں پر صیہونی فوج کے حملے میں 37 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں، ساؤنڈ بم، گولہ بارود اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔ اسرائیلی فورسز نے حال ہی میں پرامن احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے والے فلسطینیوں کے خلاف مہلک تشدد اور جبر میں اضافہ کیا ہے۔


































