
نابلس : مغربی کنارے میں چھاپا مار کارروائی کے دوران صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید اور 40 کو زخمی کردیا۔ غزہ میں اسرائیلی فوج اور اسلامی جہاد کے درمیان جنگ بندی کے فوری بعد مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس پر فوج کو دفاع میں جوابی فائرنگ کرنا پڑی۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کاکہنا تھا کہ رواں سال اسرائیلی سرزمین پر چاقو بردار ملزمان کے حملوں میں 19 سالہ یہودی کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز نے ایک ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا تھا۔


































