
نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارے اوچا نے امداد کے متلاشیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔ اوچا کے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ اسرائیل کا انسانی امداد کا عسکری طریقہ کار امداد کی تقسیم کے بین الاقوامی معیار کی خلاف ورزی ہے۔ یہ طریقہ کار شہریوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور غزہ کی تباہ کن صورتحال کو مزید سنگین بنارہا ہے۔ ادھر سیو دی چلڈرن اور ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز سمیت امدادی گروپوں نے بھی امداد کی تقسیم کے مقامات پر جمع ہونے والے تیس سے زائد افراد کے قتل کی مذمت کی ہے۔ اور ناکا بندی ختم کرکے امداد کا پرانا طریقہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


































