Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جارحیت کا قومی اتحاد اور طاقت کے ساتھ سامنا کرنا ہوگا: ایرانی صدر

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا قومی اتحاد اور طاقت کے ساتھ سامنا کرنا ہوگا.
پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم وہ جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے حق کا بھرپور انداز میں دفاع کرے گا. انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ہر اختلاف، مسئلے اور رکاوٹ کو آج پسِ پشت ڈال دینا چاہئے اور ہمیں اس نسل کش مجرمانہ جارحیت کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔
انہوں نے یہ بات ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اس مذہبی فتوے کو دہراتے ہوئے کہی جس میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ممانعت کی گئی ہے۔
انہوں نے دہرایا کہ تمام ایرانی عوام کو متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنا چاہئے، اسرائیلی حملے مجرمانہ اور نسل کشی پر مبنی ہیں، قوم اور قیادت کے درمیان یکجہتی ایران کی سب سے بڑی قوت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular