Mon Oct 19, 2026

آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جارحیت اور غیر ملکی فوجیوں کا مقصد افراتفری کو طول دینا ہے، شام

نیویارک : اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بسام صباغ نے کہا ہے کہ شام پر صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت اور ہماری سرزمین پر امریکی اور ترک فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی کی بنیادی وجہ شام میں افراتفری کو طول دینا ہے۔ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بسام صباغ نے کہا ہے کہ شام کی سرزمین پر اسرائیل کی جارحیت، دہشت گرد گروہوں کے جرائم اور شام میں امریکی و ترک افواج کی غیر قانونی موجودگی کا مقصد افراتفری کو جاری رکھنا اور شام کے مسئلے کے سیاسی حل کا راستہ روکنا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ شام کو افسوس ہے کہ سلامتی کونسل دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیل کے حملے کی مذمت نہیں کرسکتا۔ یہ اس حقیقت پر بھی افسوس کا اظہار ہے کہ کچھ ممالک سلامتی کونسل کو اس جارحیت کی مذمت کرنے سے روک رہے ہیں، ایسے بہانوں سے جو کہ اسرائیل کے حق میں ان کے اندھے تعصب کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں۔ صباغ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اپنے حقوق کے لئے سلامتی کونسل پر بھروسہ نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیے

Most Popular