
تہران : ایران میں گرفتار اسرائیلی ایجنٹوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا۔ چیف جسٹس غلام حسین محسنی کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے ایک جاسوس نے کہا کہ وہ چھت پر جا کر طیارہ شکن توپوں کی تصویریں کھینچتا تھا اور انہیں آگے بھیج دیتا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ گرفتار جاسوسوں سے تفتیش جلد از جلد مکمل کی جائے گی۔ تحقیقات مکمل ہوتے ہی مجرموں کو فوری طور پر سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔


































