
ڈبلن: اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر جان سویئنی نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کو پہلی بار نسل کشی قرار دے دیا۔ ایڈنبرا فرنج میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران فلسطینی حامیوں نے بار بارخلل ڈالا۔ جس پر جان سویئنی نے کہاکہ یہ بالکل واضح ہے کہ فلسطین میں نسل کشی ہو رہی ہے اس سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خوفناک مظالم کی رپورٹس دیکھی ہیں جن میں نسل کشی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ میں نے اس کا اظہار کیا ہے اور ظاہر ہے کہ یہ رپورٹس تمام افراد تک نہیں پہنچیں لیکن مجھے اس کا احساس ہے۔
سابق فرسٹ منسٹر اونیل نے بھی اسرائیلی اقدامات کو نسل کشی قرار دیا تھا اور واضح کیا تھا کہ
اس غیر انسانی کارروائیوں کو بند ہونا چاہئے۔


































