Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

اسرائیل ٹھیک جا رہا ہے، اسے روکنا بہت مشکل ہے، امریکی صدر کا دعویٰ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ٹھیک جا رہا ہے اس سے ایران پر حملے روکنے کی درخواست کرنا بہت مشکل ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں قومی انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گیبارڈ کی رپورٹ کو غلط قرار دیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ تہران زیادہ سے زیادہ چند مہینوں میں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قابل ہو جائے گا لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران سے مذاکرات کیلئے تیار اور رضامند ہے ۔ ایران سے بات چیت کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں یورپ زیادہ مدد نہیں کر سکے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران پر حملے سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دیا ہے اور وہ دو ہفتوں میں یہ فیصلہ کرلیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular