Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

سیکیورٹی معاہدہ شام اسرائیل مذاکرات آخری لمحات پر تعطل کا شکار

دمشق: شام اور اسرائیل کے درمیان سکیورٹی معاہدہ کیلئے ہونیوالے مذاکرات آخری لمحات پر تعطل کا شکار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مذاکرات اس وقت تعطل کاشکار ہوئے جب اسرائیل نے آخری لمحات میں جنوبی صوبے سویدا میں ایک انسانی راہداری کھولنے کی شرط رکھ دی۔ تجویز کے تحت سویدا میں ایک غیر فوجی زون قائم کرنے کی بات کی گئی تھی جس میں دروز برادری کی حفاظت اور مقامی سیکورٹی سے متعلق شقیں شامل تھیں۔ تاہم شامی حکومت کے نزدیک یہ شقیں قابل قبول نہیں تھیں۔اسی وجہ سے بات چیت منقطع ہوگئی اور مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ دمشق نے اسرائیلی مطالبات کو اپنی خودمختاری کے منافی اور اسرائیلی توسیع پسندی کا حصہ قرار دیا۔ دمشق کا کہنا ہے کہ اسرائیل سیکورٹی کا بہانہ بنا کر علاقائی کنٹرول بڑھانا چاہتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular