Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کے 80 ڈرون گرائے، 32 کا ملبہ ایرانی افواج کے قبضے میں ہے، جنرل محسن رضائی

تہران : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل محسن رضائی نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ایران نے اسرائیل کے تقریباً 80 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ جن میں سے 32 کا ملبہ ایرانی افواج کے قبضے میں ہے۔ ان میں صہیونی افواج کے انتہائی جدید اور پیشرفتہ ہرمیس اور ہرموین جیسے ڈرونز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی ریڈار سسٹمز نے تمام طیاروں کو ہدف بنانے کے مناظر ریکارڈ کیے ہیں جو ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محسن رضائی نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ اس جنگ کے بعد اسرائیل اور امریکہ نے پروپیگنڈا مہم شروع کی تاکہ اپنی شکست پر پردہ ڈال سکیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل کو نہ صرف عسکری محاذ پر بلکہ معاشی سطح پر بھی سنگین نقصان اٹھانا پڑا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق صرف 12 دنوں میں تل ابیب حکومت کو 20 ارب ڈالر کے اخراجات برداشت کرنا پڑے، جن میں دو سال کی مقدار کے امریکی ’تھاڈ‘ میزائلوں کا استعمال شامل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular