
غزہ : اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کی جانب سے واپس کی گئی چار اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کے بدلے 45 فلسطینیوں کی میتیں غزہ بھیج دی ہیں.
غزہ کے ناصر میڈیکل سینٹر نے بتایا کہ تبادلۂ معاہدے کے تحت ہمیں ریڈ کراس کے ذریعے 45 فلسطینی شہداء کی لاشیں موصول ہوئیں۔ جنھیں اسرائیل نے قتل کیا تھا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے پاس اب بھی 24 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں، جن کی واپسی آئندہ مراحل میں متوقع ہے.


































