Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیل فلسطینیوں کو بدترین نسل کشی کا نشانہ بنارہا ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر فلسطین اور کشمیر کے ساتھ ہونے والے ظلم کے حوالے سے پیغام دیا گیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بدترین نسل کشی کا نشانہ بنارہا ہے۔ صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر صیہونی فورسز کی ریاستی دہشتگردی پر عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی اور فلسطین کے عوام کو انکے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھی عالمی توجہ کی منتظر ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بین الاقوامی برادری کی توجہ کشمیر اور فسلطین میں ہونے والے مظالم کی جانب مبذول کروائی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular