Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیل شکست کی خفت مٹانے کے لیے نہتے عوام کا قتل عام کر رہا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

ملتان : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام آزادی فلسطین مارچ علی چوک، ملتان سے شروع ہوا جو حسین آگاہی سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر چوک پر جلسے کی شکل اختیار کر گیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فلسطین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بزدل ہیں جو عام عوام کا قتل عام کر رہے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بزدل اسرائیل اپنی شکست کی خفت مٹانے کے لیے نہتے عوام کا قتل عام کر رہا ہے، ملتان کے غیور باسیوں نے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کہاں گئے انسانی حقوق؟ عورتوں بچوں کے حقوق۔؟ غزہ میں امریکا کے برطانیہ کے فوجی مارے جا رہے ہیں، پوری دنیا کے فرعون غزہ پر حملہ آور ہیں، خدا چاہتا ہے مظلومین ظلم کے مقابلے میں فریاد بلند کریں، اس وقت دو طرح کی جبگ جاری ہے ایک اسلحے کی اور ایک بیانیے کہ جنگ ہے، آپ نے بیانیے کی جنگ میں اسرائیل امریکہ کو شکست دے دی ہے، آج دنیا فلسطینیوں کے حق میں سراپا احتجاج ہے، خطہ اولیا اللہ کی سر زمین پر مظلومین فلسطین کے حق میں نکلنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
مارچ سے جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular