
جنیوا : اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے اسرائیل غزہ میں ماہانہ 500 سے زائد فلسطینی بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ یونیسیف نے ایک بیان میں کہاہےکہ غزہ میں رواں سال دوبارہ اسرائیلی حملے شروع ہونے کے بعد سے اوسطاً ہر ماہ پانچ سو چالیس بچے شہید ہورہے ہیں۔
ادھر اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا نے خبردار کیا ہے کہ اس کی پناہ گاہیں شہریوں کے لیے موت کی جگہیں بن چکی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ لوگ بڑی تعداد میں بچوں سمیت اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے اس کی پناہ گاہوں میں تحفظ چاہتے تھے لیکن وہ ان کی موت کی جگہ بن گئے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ غزہ میں بچوں کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔اب تک چالیس ہزار بچے شہید اور زخمی کئے جاچکے ہیں۔


































