Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل دہشت گرد گروپ کی طرح حملے کر رہا ہے، اُردوان

استنبول : ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہاہے کہ اسرائیل ایک بار پھر دہشت گرد گروپ کی طرح حملے کر رہا ہے۔ استنبول میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اردوان نے لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں نے پورے خطے میں تنازعات پھیلانے کے اسرائیل کے عزائم کے بارے میں خدشات کو سچ ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں حملے نے ثابت کردیا ہے کہ اسرائیل کے پاس کوئی شہری حساسیت نہیں ہے۔ وہ اپنے نفرت انگیز عزائم کو حاصل کرنے کے لیے کوئی بھی ذریعہ استعمال کر سکتا ہے۔ ترک صدر نے مزید کہا کہ یہ خطہ اب ایک ناقابل تصور بڑے بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ اردوان نے مزید کہا کہ یہ حملہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ اسرائیل بعض مغربی ممالک کی حمایت سے لبنان اور خطے میں اپنے حملوں کو بڑھا رہا ہے۔ ترک صدر نے عالمی برادری بالخصوص مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے گھناؤنے اقدامات کو دیکھنا بند کریں اور روک تھام کے اقدامات کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular