
دوحہ : حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ صیہونی فوجی غزہ میں نسل کشی کررہی ہے اس نے مقبوضہ پٹی کو نازیوں کے حراستی کیمپ میں تبدیل کر دیا ہے۔ ایک ٹیلی ویژن تقریر میں اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مار رہا ہے اور بائیس ہزار امدادی ٹرکوں کے علاقے میں داخلے کو روک رہا ہے۔
حمدان نے کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت امریکی حمایت اور بین الاقوامی خاموشی کے باعث غزہ کے خلاف نسل کشی اور بھوکا مارنے کی اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے غزہ میں انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے بھوک اور غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے ضروری صحت کی فراہمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔


































