Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

اسرائیل غزہ میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا، حماس

بیروت: حماس کے ترجمان اُسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا۔ بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُسامہ حمدان نے کہاکہ اسرائیل غزہ میں عسکری اور سیاسی دونوں لحاظ سے بری طرح ناکام ہوا۔ اسرائیلی فوجی غزہ کی 80 فیصد سر زمین کو چھونے میں ناکام رہے۔ انہوں نےمزید کہاکہ زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ ایک ہزار سے زیادہ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اُسامہ حمدان نے کہا کہ زخمی اسرائیلی فوجیوں میں 200 شدید زخمی ہیں۔ دشمن کا نقصان آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گا۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں نے بتایا کہ اسرائیل کا رویہ کتنا وحشیانہ رہا۔اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہمیں اسرائیلیوں کو یرغمالی بنانے کی ضرورت نہ ہوتی۔ عرب رہنما مسلم اور عرب ممالک اجلاس کی قراردادوں پر عمل کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular