
واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے سابق ترجمان میتھیو ملر نے اعتراف کیا کہ بلا شبہ یہ سچ ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے لیکن اسرائیلی فوجیوں کو جوابدہ نہیں ٹہرایا جارہاہے۔ میتھیو ملر نے اسکائی نیوز سے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اسرائیل سے تعلقات پر بائیڈن انتظامیہ کے اندر چھوٹے بڑے اختلافات پائے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق پالیسی کو کیسے ہینڈل کرنا ہے اس بارے میں اختلافات موجود تھے۔ انتظامیہ نے بعض اوقات بحث کی کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کب اور کیسے بند کی جائے۔ انہوں نےکہا کہ آپ نے ہمیں 2024 کے موسم بہار میں اسرائیل کو دو ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ روکتے دیکھا کیونکہ ہمیں یقین نہیں تھا کہ وہ غزہ میں اسے مناسب طریقے سےاستعمال کریں گے۔


































