Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

اسرائیل نے جنگی جرائم کئے ہیں لیکن اس پر مقدمہ چلانا مشکل ہے، ایمنسٹی کا کڑوا سچ

لندن : انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صاف صاف کہہ دیا کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کئے ہیں لیکن اس پر مقدمہ چلانا مشکل ہے۔ ایمنسٹی کے عہدیدار سامی عبدالمنعم نے کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔ اسکولوں اور اسپتالوں میں شہریوں کو بغیر کسی انتباہ کے براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ تنظیم نے ابتدائی طور پر دو واقعات کو دستاویزی شکل دی ہے جس میں 20 بچوں سمیت 46 شہری مارے گئے۔ 19 اکتوبر کو ایک چرچ کو نشانہ بنایا جہاں سینکڑوں بے گھر شہری پناہ لیے ہوئے تھے۔ شواہد کے باجود اسرائیل پر بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلانا مشکل ہے۔ کیونکہ اس نے فوجداری عدالت کو ریگولیٹ کرنے والے کنونشن پر دستخط نہیں کئے ہیں۔ سامی عبدالمنعم نے کہا کہ جنگوں میں اسرائیل کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے کبھی بین الاقوامی قانون میں طے شدہ اصولوں کا احترام نہیں کیا۔ عبادت گاہوں، اسکولوں، اسپتالوں، یا ایسی جگہوں کا احترام نہیں کیا جہاں عام اور بے گناہ شہری پناہ لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular