
دوحہ :امریکہ، مصر اور قطر نے اسرائیل حماس عارضی جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں تیزکردیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الاانصاری نے امید کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل اور حما س میں جنگ بندی کو چار دن پر طے شدہ اتفاق سے آگے بڑھایا جائے گا۔ قطری وفد نے جنگ بندی میں توسیع کیلئے گذشتہ روز تل ابیب میں صیہونی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ادھر حماس کے اہلکاروں نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ حماس غزہ میں عارضی جنگ بندی مزید 2 سے 4 روز کے لیے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔


































