
نیویارک : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندوں نے صیہونی حکام کی جانب سے فلسطین کی 6انسانی حقوق تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے کہا ہے کہ ان تنظیموں کو بطور دہشت گرد تنظیم نامزد کرنا فلسطین کے انسانی حقوق کی تحریک اور دیگرخطوں کے انسانی حقوق پر براہ راست حملہ ہے۔یہ انسانی حقوق کی تنظیمیں آنے والی خطرات سے آگاہ کرتی ہیں اور خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتی ہیں۔انسانی حقوق کے یہ ماہرین اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ اقوام متحدہ کا عملہ نہیں ہوتے اور ان کو کام کے لیے ادائیگی بھی نہیں ہوتی۔اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے قوانین کو انسانی حقوق کی آزادیوں کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ برسوں میں تسلسل کے ساتھ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل انسانی حقوق کی پامالی کر کے بین الاقوامی قوانین کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔


































