Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیل غزہ کو آگ کا ڈھیر بنا کر ہجرت پر مجبور نہیں کرسکتا، عرب لیگ

جدہ: عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہاہے کہ اسرائیل غزہ کو آگ کا ڈھیر بنا کر وہاں کی آبادی کو دوسرے ممالک کی طرف ہجرت پرمجبور نہیں کرسکتا۔ احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں ہمسایہ ممالک کی قیمت پر نقل مکانی کے مقصد کے لیے آتش زدگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ غزہ میں بنیادی ڈھانچے اور پانی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنا "جنگی جرائم” ہیں۔ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نے تمام شہریوں کے خلاف بلا تفریق ہر قسم کے تشدد کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ابو الغیط نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی ریاست کے قیام، غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور لوگوں کو پانی، بجلی اور ایندھن کی فراہمی کے لیے فوری معاہدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کی جنونی جنگ جاری ہے۔ عالمی برادری سے جنگ بندی کرنے، انسانی امداد پہنچانے کے لیے راہداری کھولنے اور آبادی تک پانی، خوراک اور توانائی کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular