Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیل نے انتظامی کمیٹی کو غزہ میں داخلے سے روک دیا

غزہ : رفح کراسنگ دوبارہ کھلنے کے باوجود اسرائیل نے فلسطینی ٹیکنوکریٹک کمیٹی کو غزہ میں داخل ہونے اور اپنے کام کا آغاز کرنے سے روک دیا۔ اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق فلسطینی قومی کمیٹی برائے انتظام غزہ کے ارکان تین ہفتے قبل اپنی فہرست شائع ہونے کے باوجود مصر سے غزہ میں داخل نہیں ہو سکے۔ فلسطینی اور عرب حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ارکان کی آمد پر پابندی کمیٹی کے کام کے آغاز میں تاخیر کی بنیادی وجہ ہے ۔تمام ارکان اس وقت مصر میں ہیں اور یہ ابھی واضح نہیں کہ انہیں کب داخلے کی اجازت ملے گی اور آیا اسرائیل تمام ارکان کو داخل ہونے دے گا یا نہیں۔ کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی حفاظت اور کام کی بحالی کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔ خدشہ ہے کہ اسرائیل کے حمایتی گروہ کمیٹی کے کام میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔ فلسطینی ذرائع غزہ میں کراسنگ کے کھلنے کو صرف علامتی اقدام قرار دیتے ہیں۔ کمیٹی کے پاس غزہ میں انتظامی ڈھانچہ، فنڈنگ، زمین پر انتظامی یا حفاظتی کنٹرول اور مختلف ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی کی سہولت بھی موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular