
تل ابیب: اسرائیل نے مصر کے تعاون سے رفح کراسنگ جلد کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ مصر نے اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ اسرائیلی فوجی ادارے کوگیٹ نے کہاہےکہ آئندہ دنوں میں رفح بارڈر کراسنگ فلسطینیوں کی منتقلی کیلئے کھول دی جائے گی۔ کوگیٹ کے مطابق یہ عمل مصر کی ہم آہنگی، اسرائیلی سیکیورٹی منظوری اور یورپی یونین مشن کی نگرانی میں انجام پائے گا تاہم مصر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دعوے بے بنیاد ہیں اور رفح کراسنگ کے متعلق کوئی نیا انتظام طے نہیں پایا۔
مصر نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق سرحدوں کا کھولنا دونوں سمتوں سے ہونا ضروری ہے۔ تاکہ جو فلسطینی غزہ سے جانا چاہے وہ جاسکے اور جو واپس آنا چاہے اسے بھی اس کا حق دیا جائے۔


































