
تہران : ایران نے اقوام متحدہ سے اسرائیل اور امریکہ کو بلااشتعال حملوں پر جارح ملک قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے انتونیو گوتریس کے نام خط میں لکھا ہے کہ ہم سنجیدگی سے درخواست کرتے ہیں کہ سلامتی کونسل صیہونی حکومت اور امریکا کو جارحیت کا آغاز کرنے والے ممالک ۔ تلافی اور معاوضے کی ادائیگی سمیت ان کی ذمہ داری کو تسلیم کرے۔ انہوں نے لکھا کہ سلامتی کونسل کو بھی جارحیت کرنے والوں کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے اور ایسے گھناؤنے اور سنگین جرائم کی تکرار کو روکنا چاہیے تاکہ وہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھ سکے۔ عباس عراقچی نے جارحیت کے اس عمل کو بین الاقوامی قانون کی بنیادوں پر ڈھٹائی سے کیاگیا حملہ قرار دیا۔


































