Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کی پیراشوٹ کے ذریعے غزہ میں امداد گرانے کی اجازت

تل ابیب : اسرائیل نے بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کی وجہ سے غزہ میں پیراشوٹ کے ذریعے امداد گرانے کی اجازت دے دی۔ اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ اردن اور عرب امارات گذشتہ سال کی طرح غزہ میں غذائی امداد ہوائی جہازوں کے ذریعے گرا سکتے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اردن پہلا ایئر ڈراپ کرنےکے لیے تیارہے۔
ادھر برطانوی وزیراعظم سر کیر اسٹارمر نے تجویز دی ہے کہ برطانیہ غزہ میں فضائی راستے سے امداد بھیجنے میں کردار ادا کرے گا۔ اسٹارمر نے اخبار دی مرر میں لکھا کہ یہ خبر کہ اسرائیل ممالک کو غزہ میں امداد بھیجنے کی اجازت دے گا حالانکہ بہت دیر ہو چکی ہے لیکن ہم اس راستے سے امداد پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ ان بچوں کو نکالنے کے لیے بھی فوری طور پر کوششیں تیز کر رہا ہے جنہیں علاج کے لیے برطانیہ منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular