
غزہ : حماس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پارٹی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اسرائیل سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کیلئے قطری اور مصری مصالحت کاروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ حماس کے مطابق پارٹی کے سربراہ نے نئی تجاویز پر اپنا جواب مصالحت کاروں کے ذریعے بھجوا دیا ہے۔اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ڈائریکٹر کے مطابق حماس کی جانب سے نئی تجاویز موصول ہوئی ہیں جن پر غور کیا جارہا ہے۔ حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔ حماس کے مطابق اسرائیل سے مکمل جنگ بندی کی ضمانت مانگی گئی ہے۔ حماس کسی عبوری یا عارضی جنگ بندی کے لیے تیار نہیں ہے۔ مکمل جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے واپسی پر ہی بات ہوسکتی ہے۔


































