Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

اسلام آباد: متنازعہ فوجداری بل کے خلاف شیعہ ایکشن کمیٹی کا احتجاج

اسلام آباد: شیعہ ایکشن کمیٹی راولپنڈی و اسلام آباد کے زیر اہتمام متنازعہ فوجداری بل کیخلاف اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ جس میں علمائے کرام، ملی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کی جانب سے متنازعہ ترمیمی ایکٹ کے منظور کیئے جانے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ مظاہرین سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ ترمیمی ایکٹ قرآن وسنت کے منافی اور آئین پاکستان سے متصادم ہے، حکومت کی جانب سے اپنی مدت پوری ہونے سے ایک دن پہلے اسے منظور کرنا، سیاسی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش ہے۔ یہ کوتاہ نظر سیاست دان یاد رکھیں، ہم ان کا ہر گلی کوچے میں پیچھا کریں گے اور انکے ناپاک عزائم کا راستہ روکیں گے، یہ بل شیعہ سنی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی ناپاک سازش ہے، ہم کسی صورت یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ شیعہ ایکشن کمیٹی کے صدر سید زاہد جعفری نے کہا کہ ہم پہلے بھی اپنی ملت کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف میدان میں حاضر رہے ہیں، دھرنے دیے، جیلوں میں گئے لیکن پیچھے نہیں ہٹے، آج بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular