
اسلام آباد: ایران سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی۔ اسرائیل مردہ باد ریلی نیشنل پریس کلب سے چائنہ چوک تک نکالی گئی۔ جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ، مذہبی رہنماؤں ، سول سوسائٹی سمیت خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر راجہ ناصر عباس نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایمان کی طاقت سے اسرائیل کا مقابلہ کر رہا ہے۔ اس جنگ کے اثرات کئی دہائیوں تک رہیں گے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ایران اپنے دفاع میں ہر طرح کی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستانی عوام برادر ملک کے ساتھ ہے۔
ریلی سے قبل ولایت کانفرنس سے خطاب میں بھی ملک بھر سے آئے علماء کرام نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔


































