
دمشق: شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں 23 شامی فوجی جانبحق اور دس زخمی ہوگئے۔ شام میں عراقی سرحد سے متصل صوبہ دیر الزورکے قصبے مایادین میں مسلح افراد نے شامی فوجیوں کو لے جانے والی بس پر گھات لگا کرحملہ کیا۔ حملہ آوروں نے بس کو چاروں طرف سے گھیر کر گولیاں برسائیں۔ رپورٹ کے مطابق کئی فوجی لاپتہ ہیں۔ یہ اس سال کا داعش کی طرف سے اب تک کا سب سے مہلک حملہ ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں وقت سامنے آیا ہے جب انتہا پسند گروپ کی باقیات اپنی کارروائیوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔ شامی فوج یا حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔


































