
اسلام آباد : نائب وزیراعظم وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء نے حالیہ علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ اور فلسطین میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلم ممالک کی مشترکہ کوششوں پر گفتگو کی۔
ٹیلی فورنک رابطہ میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی آئندہ سربراہی کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


































