
بغداد : عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں 6 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے تاہم وزیراعظم محفوظ رہے۔ صبح سویرے بغداد کے گرین زون میں مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد اُنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا واقعہ کے بعد مصطفیٰ الکاظمی نے ریکارڈ کیے گئے ٹیلی ویژن پیغام میں کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔انہوں نے عراق کی خاطر امن اور تحمل کا مظاہرہ کرنے، قوم کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی حمایت کی اپیل کی۔ سیکیورٹی فورسز حملے کے ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔


































