
بغداد : عراق کی شیعہ جماعتوں کی رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی مدت میں دوبارہ توسیع کی مخالفت کردی اور واضح کیا کہ سابقہ اجلاس میں اتفاق ہوا تھا کہ آئندہ وزیر اعظم اتفاق رائے سے طے کیا جائے گا اور وہ شیعہ سیاسی جماعتوں کے درمیان سے ہی ہوگا اور اسے سب کی مرضی سے عراق کے اعلیٰ مفادات کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا رابطہ کمیٹی کے نمائندے نے صدر گروہ کے مذاکراتی وفد کے نام پیغام میں کہا کہ شیعہ جماعتوں میں مصطفی الکاظمی کی وزارت عظمی کی مدت میں توسیع کی مخالفت پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ وزارت عظمی کے لئے کسی مناسب شخص کے انتخاب کے معاملے میں اتفاق رائے تک پہنچنے کے مقصد سے شیعہ جماعتوں کے نمائندوں سے صلاح و مشورہ کریں۔


































