
بغداد : عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے کہا ہے کہ ان کا ملک تہران و ریاض کے نقطہ نظر کو قریب لانے میں کامیاب رہا ہے۔ جس کے سبب ان ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات بحال ہوئے ۔ عالمی رہنماء، خطے کے امن و استحکام کی برقراری میں عراقی کردار کی اہمیت پر اتفاق نظر رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ملکی سیاسی قوتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ عراق کے حوالے سے اپنی تاریخی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے عراقی قومی گفتگو کے حالیہ موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ملکی تعمیر میں اپنا موثر حصہ ڈالیں۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے کہا کہ خطے کا امن و استحکام، عراقی صورتحال پر مثبت طور پر اثر انداز ہوتا ہے لہذا ہم ہر اس سلسلے کی کھل کر حمایت کریں گے جو خطے کے استحکام میں مدد و معاون ثابت ہو۔


































