
بغداد : عراق میں ایک دن میں 8 امریکی فوجی قافلے نشانہ بن گئے 5صوبوں میں امریکی لاجسٹک قافلے بم حملوں کا شکار ہوئے۔ امریکی فوج کے پہلے 2 لاجسٹک قافلے صوبہ الديوانيہ، تیسرا صوبہ بابل کے علاقے نیل, 2 لاجسٹک قافلے المثنی و ذیقار اور دو قافلے بغداد کے علاقے التاجی میں سڑک کنارے نصب بموں کا نشانہ بنائے گئے جس سے قیمتی فوجی سازوسامان سمیت تباہ ہو گئے مزاحمتی گروہ قاصم الجبارین نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز بھی ملک میں متعدد امریکی فوجی قافلے سڑک کنارے نصب بموں کا شکار ہو کر تباہ ہوئے تھے۔


































