
ملک میں ایک نئے فتنے کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے عراق میں تحریک عصائب اہل الحق کے سیکریٹری جنرل نے تحریک کے دفاتر کو اگلی اطلاع تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر صدر دھڑے کے نزدیکی محمد صالح العراقی کی جانب سے عصائب اہل الحق اور اس کے رہنماؤں کی توہین آمیز پوسٹ کے بعد عراق میں عصائب اہل حق تحریک کے سیکریٹری جنرل ” شیخ قیس الخزعلی” نے عراق میں ایک نئے تنازعے کو روکنے کے لیے، اس تحریک کے تمام دفاتر کو اگلی اطلاع تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔


































