Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

عراق کا پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

بغداد : عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عراقی وزیرِ داخلہ عبدالامیر الشماری نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان عراق سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستانی شہری کثیر تعداد میں زیارتوں کے لیے عراق کا رخ کرتے ہیں۔وزیرِ داخلہ کی درخواست پر عراقی وزیر اعظم نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ملاقات میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک ویزا کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق عراقی وزیرِ اعظم نے معمولی جرائم اور زائد قیام پر عراقی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے عراقی وزیرِ اعظم کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے اعلامیے کے مطابق عراقی وزیرِ اعظم نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular