
تہران : ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز نے تیسرا فوجی سیٹلائٹ مدار میں چھوڑ دیا۔ نور 3 امیجنگ سیٹلائٹ زمین کی سطح سے 450 کلو میٹر کی بلندی پر مدار میں گردش کرے گا اور اسے فوجی انٹیلی جنس کےلئے استعمال کیا جائے گا۔ ایرانی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے اعلان کیا کہ رواں سال کے آخر تک مزید دو سیٹلائٹ خلا میں روانہ کئے جائيں گے۔ ایرانی پاسداران کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے بتایا کہ سیٹلائٹ سے موصول ہونیوالی معلومات کو آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس مقاصد کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایران کے سیٹلائٹ لانچ پر امریکی فوج کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹس کو مدار میں چھوڑنے کیلئے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی تہران کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کو لانچ کرنے کے قابل بنا سکتی ہے۔


































