
تہران : ایران نے سعودی عرب میں قید ایرانی حاجی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عمانی ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات چیت میں ایرانی حاجی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ایرانی پارلیمان کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن مجتبیٰ ذوالنور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی حاجی کو رہا نہیں کیا تو ایران جوابی کارروائی کرے گا۔ ایرانی حاجی کو سعودی عرب میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی تصویر رکھنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔


































