
تہران : ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے کیمروں کو جوہری معاہدے کی بحالی تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایرانی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے کیمروں کی تنصیب جوہری معاہدے سے وابستہ ہے۔ مغربی ممالک کے جوہری معاہدے میں واپس آنے پر کیمروں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ ایران نے اپنی جوہری تنصیبات میں نصب اقوامِ متحدہ کی ایجنسی کے کیمروں کو جون میں بند کر دیا تھا۔


































