Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب کیساتھ عسکری تعلقات بہتر کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی کمانڈر انچیف

تہران : ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر جنرل باقری نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات میں وسعت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ کی صورت حال پر اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلانے پر سعودی حکومت کے کردار کو سراہا۔ جنرل باقری نے دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات بہتر بنانے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کے عزم کی آمادگی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب سعودی وزیر دفاع نے اس گفتگو میں ایرانی افواج کی جانب سے عسکری تعاون میں وسعت کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر عالم اسلام اور خطے کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ آخر میں دونوں اعلیٰ عہدیداران نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ہاں دورے کی دعوت دی، جسے دونوں جوانب سے بخوشی قبول کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular