Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

ایرانی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات، تعاون کے فروغ پر اتفاق

سمرقند : ازبکستان کے دارالحکومت سمر قند میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران ایران کے صدر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہی پر ایک بار پھر گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین اور متاثرین کے لئے صبر اور صحت کی دعا کی۔ صدر رئیسی نے تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کی توسیع کے لئے کوئی حد مقرر نہیں کرتا۔ شہبازشریف نے کہا کہ ان کے ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا سبب بننے والے عوامل سے نمٹنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران سے مدد اور تعاون کی درخواست کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے توانائی کے شعبے میں تعاون کا خیرمقدم کیا اور اس شعبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ضروری اقدامات پر زور دیا۔ ایران اور پاکستان کے سربراہان نے ان منصوبوں کو آگے بڑھانے اور ان پر عمل درآمد کے لئے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular