Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہُرمز بند کرنے کی منظوری دے دی، امریکا کی دہائیاں

تہران: امریکی حملے کے بعد ایران نے جوابی اقدامات کرنے شروع کردیے ہیں اور پارلیمنٹ نے آبنائے ہُرمز بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ایک سینئر ایرانی قانون ساز اسماعیل کوثری نے بتایا کہ قانون ساز نے آبنائے ہرمز کی بندش پر اتفاق کرلیا ہے۔ پارلیمنٹ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اسے آبنائے ہرمز کو بند کر دینا چاہیے، لیکن حتمی فیصلہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے پاس ہے۔
آبنائے ہرمز خیلج میں واقع صرف تینتیس کلو میٹر چوڑا تنگ راستہ ہے جہاں سے دنیا کی یومیہ تیل کی سپلائی کا پانچواں حصہ گزرتا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش کی خبر ملتے ہی امریکا کی چیخیں نکل گئیں اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کو ایک اور خوفناک غلطی قرار دے دیا ہے جس کا مطلب ایران کے لیے معاشی خود کشی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس اس طرح کے اقدام کا مقابلہ کرنے کے لیے آپشنز موجود ہیں لیکن دوسرے ممالک کو بھی اس معاملے پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے چین سے کہاکہ وہ ایران کو آبنائے ہرمز بند کرنے سے باز رہنے پر آمادہ کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular