
تہران : ایرانی میزائل حملے نے اسرائیلی فوجی پائلٹ ٹریننگ سینٹر کو تباہ کر دیا۔ پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی میزائل حملوں میں سے ایک نے بئرالسبع میں واقع بین گوریون یونیورسٹی آف دی نیگیو کی متعدد تحقیقی لیبارٹریوں کو تباہ کر دیا ہے۔ جو پائلٹوں کو تربیت دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ ایئر فورس پائلٹ کورس ایک تین سالہ پروگرام ہے جو تقریباً 20 سال سے چل رہا ہے۔ اب تک ہزار سے زائد فوجی پائلٹ اس کورس سے فارغ التحصیل ہو کر سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے میڈیا پر عائد سخت سنسر شپ کے باعث غیر ملکی صحافیوں کو حساس مقامات کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹنگ کرنے سے منع کیا گیا ہے اور سیٹلائٹ تصاویر تک رسائی بھی محدود ہے۔


































