Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا و گلگت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تعاون کی پیشکش کی۔ سکندر مومنی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، آزمائش کی اس گھڑی میں ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہیں، پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر بہت افسوس ہوا، جس میں سیکنڑوں افراد اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے، ہم پاکستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیلاب زدگان کیلئے مدد کی پیشکش اور اظہار یکجہتی پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان میں ہولناک تباہی کا پیش خیمہ بن رہی ہیں، تاریخ میں پہلی بار پاکستان اس خطرناک موسمیاتی صورتحال سے گزر رہا ہے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ تمام ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فیلڈ میں ہیں اور متاثرین کی بحالی و ریلیف اولین ترجیح ہے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں بحرینی وزیر نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بحرین پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular