
تہران : ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عہدیدار کا ایرانی جوہری تنصیبات کے دورے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ آئی ای اے ای کے عہدیدار کے دورے میں فریقین تعاون کے لیے ایک نئے فریم ورک کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دورے میں کسی معائنے کا کوئی منصوبہ شامل نہیں ہے۔ آئی اے ای اے کے ساتھ کسی فریم ورک پر پہنچے بغیر جوہری تنصیات کا دورہ نہیں کرایا جائے گا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نیا فریم ورک پارلیمانی قانون پر مبنی ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کا قانون منظور کیا تھا۔


































