Tue Oct 20, 2026

البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین

روزانہ کی خبریں

ماہرین کی رپورٹ کے بعد ہی جوہری معاہدے پر امریکا کو جواب دینگے، ایران

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کیلئے ماہرین کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی امریکا کو جواب دیا جائے گا۔ ایران ایسے مذاکرات کے بارے میں سنجیدہ ہے جو ایک پائیدار اور جامع معاہدے پر منتج ہوں اور جو ملک کے مفادات کے ضامن ہوں۔ ناصر کنعانی نے کہا کہ مذاکرات کے موضوع کی حساسیت کی وجہ سے مذاکراتی عمل کو خفیہ رکھا جا رہا ہے اور اسے میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا جا رہا ہے اور تمام فریق اس پر عمل کر رہے ہیں۔انہوں نے پابندیوں کی منسوخی کے لیے ہونے والے مذاکرات سے متعلق تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں کہا کہ اب تک مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور جیسا کہ بار بار ہوا ہے، کیونکہ باقیماندہ مسائل بہت زیادہ نہیں ہیں، دونوں فریقوں کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق بہت سے مسائل حل ہو چکے ہیں اور صرف چند ایک مسائل حل ہونا باقی ہیں جو حساس، اہم اور تقدیر ساز ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular