
تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ جوہری پیش رفت برسوں کی قربانیوں اور قومی صلاحیت میں سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔ ایران یورینیم کی افزودگی کے اپنے حق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ عباس عراقچی نےکہا کہ امریکا سے بالواسطہ مذاکرات کے پانچ دور ہوچکے ہیں۔ اور ایران نے واضح کردیا ہے کہ اگر یورنیم افزودگی کی اجازت نہیں تو پھر معاہدہ بھی نہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ مستقبل میں کسی بھی جوہری معاہدے میں یورینیم کی افزودگی پر بات نہیں کی جا سکتی۔ ہمارے سائنسدانوں نے اس راہ میں اپنی جانیں قربان کی ہیں، اس لیے ہم کسی بھی دباؤ کے تحت اپنے اس مسلمہ حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ عراقچی نے کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی ملک کی طبی اور صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔ ایران میں سالانہ دس لاکھ سے زائد مریضوں کے علاج کے لئے اس صنعت سے استفادہ کیا جارہا ہے۔


































