Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ایران اپنے خلاف پابندیوں سے جھکے گا نہیں، مسعود پزشکیان

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک کو جھکانے اور ذلیل کرنے کی دشمنوں کی کوششیں محض ایک خواب ہیں۔ ایران کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔
صدر پزشکیان نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کی دھمکیاں اور دباؤ صرف اس لیے ہیں کہ ایران سر جھکانے پر تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن چاہتے ہیں ایران ذلت قبول کرے لیکن ایسا سوچنا بھی ناممکن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت پوری طاقت کے ساتھ عوام کی عزت اور مسائل کے حل کے لیے وسائل بروئے کار لائے گی۔ پزشکیان نے یاد دلایا کہ جون میں امریکہ-اسرائیل جنگ کے بارہ دنوں کے دوران ایرانی عوام کے اتحاد نے دشمنوں کی تمام توقعات غلط ثابت کر دیں۔ انہوں نے امریکہ اور یورپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ انسانی حقوق اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن غزہ میں ہونے والے قتلِ عام پر خاموش ہیں، جبکہ اسرائیل جس ملک پر چاہے حملہ کرتا ہے اور سلامتی کونسل میں امریکی ویٹو کے باعث اسے کبھی سزا نہیں ملتی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular