
تہران : ایران نے پارلیمنٹ سے قانون کی منظوری کے بعد بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کردیا۔ ایران کے آئینی ادارے نگہبان کونسل نے آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کے قانون کی توثیق کردی ہے۔ کونسل کے ترجمان ہادی تہان نظیف نے بتایا کہ حکومت کو اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا پابند کیا گیا ہے جب تک کہ ایران کو اس کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر واضح ضمانتیں فراہم نہیں کی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمانتوں میں خاص طور پر ایرانی جوہری سائنسدانوں اور تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔


































